ایس ڈی ایف کے ہتھیار حوالے کرنا انضمام کا فطری تقاضا ہے: ذکی آکتُرک
استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کی وزارت دفاع کے ترجمان ذکی آکتُرک نے کہا ہے کہ ترکیہ دوطرفہ تعلقات اور نیٹو سمیت بین الاقوامی مشنز کے ذریعے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔وزارت دفاع کی ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ذکی آکتُرک نے کہا کہ ترک مسلح افواج دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی مشنز کے دائرہ کار میں اپنی سرگرمیاں مسلسل انجام دے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ترک مسلح افواج کی 40ویں کمانڈو تربیتی بریگیڈ کمانڈ کی جانب سے لیبیا کے مشرقی اور مغربی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 362 فوجی اہلکاروں کے لیے بنیادی کمانڈو تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔