حاکان فیدان کی لیبیائی حکام سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
انقرہ( تر کیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے دارالحکومت انقرہ میں لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق حاکان فیدان نے لیبیا کے قائم مقام وزیر داخلہ بسام عماد طرابلسی سے ملاقات کی۔وزارت کے بیان کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے الگ الگ ملاقاتوں میں لیبیا کے قائم مقام وزیر دفاع عبدالسلام زوبی اور وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ کے قومی سلامتی کے مشیر ابراہیم دبیبہ سے بھی بات چیت کی۔ملاقاتوں کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔