ہاکان فیدان کا آبنائے ہرمز میں آزاد اور محفوظ آمدورفت کا مطالبہ

ہاکان فیدان کا آبنائے ہرمز میں آزاد اور محفوظ آمدورفت کا مطالبہ

استنبول( تر کیہ خبر)ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے آبنائے ہرمز میں محفوظ، بلا رکاوٹ اور آزادانہ آمدورفت یقینی بنانے اور جنگ سے پہلے کی صورتحال فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ روس یوکرین جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔باکو میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بایراموف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاکان فیدان نے کہا کہ پڑوسی ملک ایران میں ہونے والی پیش رفت براہ راست ترکیہ اور آذربائیجان سے متعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کا خطے پر براہ راست اثر پڑتا ہے، اسی لیے موجودہ تنازع کو جلد از جلد سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔ہاکان فیدان نے کہا کہ فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر بڑھتے ہوئے حملوں نے امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اس لیے علاقائی کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے والی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنا ضروری ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.