ترکیے خبر

سعد ایدھی کی گرفتاری پر گورنر سندھ کا اظہارِ تشویش

سعد ایدھی کی گرفتاری پر گورنر سندھ کا اظہارِ تشویش

کراچی ( ترکیہ خبر)سید محمد نہال ہاشمی نے امدادی مشن پر جانے والے سعد ایدھی کی اسرائیل میں گرفتاری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو روکنا عالمی انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعد ایدھی اور ان کے ساتھی فلسطینی عوام کیلئے خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان لے کر جا رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلاحی رضاکاروں کی گرفتاری انسان دوستی کے جذبے کو دبانے کی ناکام کوشش ہے اور عالمی برادری کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔گورنر سندھ نے مطالبہ کیا کہ امدادی کارکنوں کی محفوظ رہائی یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم انسانیت کی خدمت کرنے والے ہر فرد کے ساتھ کھڑی ہے اور فلسطینی عوام کی حمایت میں اٹھنے والی ہر آواز دراصل انسانیت کی آواز ہے۔