حاقان فیدان کا امریکا سے اسرائیل پر غزہ معاہدے کی پابندی کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

حاقان فیدان کا امریکا سے اسرائیل پر غزہ معاہدے کی پابندی کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

انقرہ( ترکیہ خبر) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے مجبور کرے۔حاقان فیدان نے کہا کہ فلسطینی فریق غزہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کی شرائط پوری کرچکا ہے، تاہم امریکا کی جانب سے مزید اقدامات نہ کیے جانے کے باعث معاہدے پر عمل درآمد میں تعطل پیدا ہوگیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے اسرائیل پر دباؤ نہ ڈالا تو ترکیہ، قطر اور مصر سخت اقدامات اٹھائیں گے۔ترک وزیر خارجہ نے غزہ میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کوششوں کو بھی ناقابل قبول قرار دیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.