باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں یورپی یونین اور آذربائیجان کے درمیان گرین کنیکٹیویٹی انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل کا انعقاد کیا گیا، جو سدرن گیس کوریڈور ایڈوائزری کونسل کے 12 ویں وزارتی اجلاس اور گرین انرجی ایڈوائزری کونسل کے چوتھے وزارتی اجلاس کے سلسلے میں منعقد ہوا۔تقریب میں آذربائیجان کی جانب سے نائب وزرائے توانائی خان زینالوف اور ایلنور سلطانوو جبکہ یورپی یونین کی نمائندگی یورپی کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے توانائی کی ڈائریکٹر برائے توانائی سلامتی و بین الاقوامی تعلقات کرسٹینا لوبیلو بوریرو اور ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے توسیع و مشرقی ہمسائیگی کی ڈائریکٹر برائے نیبرہڈ ایسٹ و ترکیہ ایڈرین کرالی نے کی۔راؤنڈ ٹیبل میں کنیکٹیویٹی اور ٹرانسمیشن، قابلِ تجدید توانائی کے منصوبے، بجلی کے گرڈز، توانائی کی بچت اور ذخیرہ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں آذربائیجان میں توانائی کے شعبے بالخصوص رینیوایبل انرجی اور توانائی کی مؤثریت میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا گیا اور یورپی یونین کی ممکنہ معاونت پر بھی غور کیا گیا۔اس کے علاوہ آذربائیجان اور یورپی یونین کی کاروباری برادریوں کے درمیان شراکت داری کے مواقع کا بھی جائزہ لیا گیا، جس میں مختلف توانائی کمپنیوں، بینکوں اور چیمبرز آف کامرس کے نمائندے شریک ہوئے۔
باکو میں یورپی یونین-آذربائیجان گرین انرجی راؤنڈ ٹیبل، توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
1 ماہ قبل