اردوان، توکایف کا رابطہ، ترکیہ قازقستان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف نے ٹیلیفونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ترکیہ کے محکمہ اطلاعات کے مطابق صدر اردوان نے 23 اگست کو ہونے والے قازقستان کے کُرُلتاے انتخابات پر صدر توکایف کو مبارکباد دی۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ انتخابات میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت جاری اصلاحات کیلئے عوامی حمایت کا واضح اظہار ہے۔ترک صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکیہ آئندہ بھی قازقستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔