ہم نے دہشتگردی کے خاتمے کی جانب اہم قانونی قدم اٹھا لیاہے:اردوان

ہم نے دہشتگردی کے خاتمے کی جانب اہم قانونی قدم اٹھا لیاہے:اردوان

استنبول( تر کیہ خبر) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے سے متعلق نیا قانونی مسودہ ترکیہ کو دہشتگردی کے خطرے سے مستقل طور پر نجات دلانے کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں صدر اردوان نے کہا کہ وسیع مشاورت کے بعد قومی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کا بل ترک پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ہے، جسے قومی عزم کی عکاسی کرنے والے وسیع اتفاق رائے کے ساتھ سامنے لایا گیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام ترکیہ کو دہشتگردی کے خطرے سے مستقل آزادی دلانے، قومی اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانے اور ملک و خطے میں امن و استحکام کے ماحول کو فروغ دینے میں مثبت نتائج دے گا۔صدر اردوان نے بل کی تیاری اور تکمیل میں کردار ادا کرنے والی سیاسی جماعتوں، پارلیمانی گروپس اور ارکان پارلیمنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.