اردوان کی اسپین کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد
استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسپین کی قومی فٹبال ٹیم کو 2026 فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔صدر اردوان نے ترکیہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم این سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ وہ اسپین کی قومی ٹیم کو ورلڈ کپ چیمپئن بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں اور اپنی قوم کی جانب سے اسپین کے دوست عوام کے لیے نیک خواہشات اور گرمجوش سلام پیش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اسپین نے اتوار کو امریکا کے نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو اضافی وقت میں ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔فیراں ٹوریس کے آخری لمحات میں کیے گئے فیصلہ کن گول کی بدولت اسپین نے دوسری مرتبہ عالمی کپ جیتا۔ اس سے قبل اسپین نے 2010 میں آندریس انیستا کے یادگار گول کی بدولت پہلی بار ورلڈ کپ حاصل کیا تھا۔