اردوغان کی کرغزستان میں عالمی خانہ بدوش کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت

اردوغان کی کرغزستان میں عالمی خانہ بدوش کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت

انقرہ( تر کیہ خبر) ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ امینہ اردوان نے کرغزستان کے دورے کی ویڈیو سماجی رابطے کے ذرائع پر جاری کی۔رجب طیب اردوان کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں چھٹے عالمی خانہ بدوش کھیلوں کی افتتاحی تقریب اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ ان کی اہلیہ امینہ اردوان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ترک صدر اور خاتون اول نے کرغزستان کی آزادی کی 35ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ عالمی خانہ بدوش کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔تقریب کے موقع پر کرغزستان کے صدر صدر صادیر جپاروف اور ان کی اہلیہ ایگل جپاروفا نے ترک صدر اور خاتون اول کا اسٹیڈیم میں استقبال کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.