اردوان کا ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

اردوان کا ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کی سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا اعلان

استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور خطے سمیت عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور اسے ختم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کررہا ہے۔ اس کے علاوہ خطے میں جاری دیگر تنازعات اور بحرانوں کے خاتمے کے لیے بھی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ترک صدر نے کہا کہ ترکیہ امن کے لیے اپنی سفارتی کوششوں کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے کے برادر ممالک کو نشانہ بنانے والے حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.