استنبول( ترکیہ خبر)رجب طیب اردوان نے منگل کے روز اُرسولا وان ڈیر لیئن سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ترکیہ۔یورپی یونین تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترکیہ کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے مطابق گفتگو میں علاقائی اور عالمی صورتحال کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کے امور بھی زیر غور آئے۔گفتگو کے دوران اردوان نے کہا کہ ترکیہ خطے میں جنگ بندی برقرار رکھنے اور امن کے قیام کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز کو جلد از جلد دوبارہ کھولا جانا چاہیے تاکہ عالمی توانائی ترسیل بحال ہو سکے۔ترک صدر کے مطابق اسرائیل خطے میں کشیدگی کے تسلسل کا خواہاں ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، جنہیں انہوں نے “قزاقی” سے تعبیر کیا۔ انہوں نے اس حوالے سے اسرائیل پر عالمی دباؤ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔اردوان نے کہا کہ ترکیہ کو یورپی سلامتی حکمتِ عملی میں شامل کیا جانا فائدہ مند ہوگا، جبکہ ترکیہ اور یورپی یونین کے درمیان کسٹمز یونین کی اپ گریڈیشن بھی ضروری ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا کر اقتصادی انضمام اور مشترکہ مفادات کے فروغ پر بھی زور دیا۔
اردوان اور یورپی کمیشن صدر کی ٹیلیفونک گفتگو، ترکیہ۔یورپی یونین تعلقات پر تبادلہ خیال
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ