ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: وفاقی آئینی عدالت میں سماعت 16 جون کو ہوگی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: وفاقی آئینی عدالت میں سماعت 16 جون کو ہوگی

اسلام آباد ( ترکیہ خبر) وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق مقدمہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے، جبکہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل بھی سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔مقدمے کی سماعت 16 جون کو چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے جس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔آئندہ سماعت میں عدالت وفاقی حکومت کی اپیل اور متعلقہ قانونی نکات کا جائزہ لے گی، جس کے بعد مزید کارروائی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔یہ مقدمہ گزشتہ عرصے سے قانونی اور عوامی حلقوں میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جس کے باعث 16 جون کی سماعت کو اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.