ترکیہ خبر

ترکیہ اور سوڈان کے درمیان تعلقات کے فروغ اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

ترکیہ اور سوڈان کے درمیان تعلقات کے فروغ اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

انقرہ( ترکیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور سوڈان کی خودمختار کونسل کے چیئرمین عبدالفتاح البرہان کے درمیان انقرہ میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ترکیہ کے محکمہ اطلاعات کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ انقرہ سوڈان میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اور سوڈان کے درمیان مختلف شعبوں خصوصاً تجارت، زراعت، توانائی اور دفاع میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور تعاون کے نئے امکانات پر بھی غور کیا، جبکہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔