قیصری، ترکیہ( ترکیہ خبر)ترک کمپنی ایسپیلسان انرجی مختلف ڈرون پلیٹ فارمز کی توانائی اور کارکردگی کی ضروریات کے مطابق خصوصی اور مقامی طور پر تیار کردہ پاور سورسز پر کام کر رہی ہے۔کمپنی کے جنرل منیجر احمد توران اوزدمیر نے انادولو سے گفتگو میں کہا کہ کمپنی ہر ڈرون کی نوعیت کے مطابق کسٹمائزڈ بیٹری سیلز اور خصوصی بیٹری پیک تیار کر رہی ہے، تاکہ مطلوبہ کارکردگی حاصل کی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ فکسڈ وِنگ ڈرونز میں زیادہ توانائی کی گنجائش کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ تیز رفتار اور فرتیلی ایف پی وی ڈرونز کو مختصر مگر طاقتور توانائی کے جھٹکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔اوزدمیر کے مطابق تیز توانائی کے اخراج کے دوران پیدا ہونے والی حرارت کے باعث انجینئرز نے سیل اور پیک دونوں سطحوں پر جدید حفاظتی نظام متعارف کرایا ہے تاکہ حرارتی عدم توازن، آگ لگنے اور دھماکے کے خطرات سے بچا جا سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ نئی بیٹریاں خاص طور پر ایسے یکبارگی استعمال ہونے والے ڈرونز کے لیے تیار کی جا رہی ہیں جنہیں طویل مدتی کارکردگی کی ضرورت نہیں ہوتی۔کمپنی نے ترک ڈرون ساز اداروں کے ساتھ مل کر ان کی ضروریات کے مطابق بیٹری فارمولا بھی تیار کیا ہے۔