قبرص میں فیری حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی
استنبول( تر کیہ خبر) ترک جمہوریہ شمالی قبرص میں گیرنے کے قریب فیری حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی جبکہ 15 افراد تاحال لاپتا ہیں۔شمالی قبرص کے وزیراعظم اونال اوسٹیل نے بتایا کہ تازہ لاش ملنے کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ لاپتا افراد کی تعداد 15 ہے۔انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حادثہ فیلو جیٹ مسافر بردار جہاز کو پیش آیا جو گیرنے بندرگاہ سے ترکیہ کے شہر مرسین میں واقع تاشوجو کی جانب سفر کر رہا تھا۔مسافر بردار جہاز گزشتہ اتوار 30 اگست کو گیرنے سے روانہ ہونے کے بعد حادثے کا شکار ہو کر سمندر میں ڈوب گیا تھا۔ حادثے کے وقت جہاز پر 267 افراد سوار تھے۔