سی ڈی اے کی سربراہی میں تبدیلی، سہیل اشرف کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

22 گھنٹے قبل
سی ڈی اے کی سربراہی میں تبدیلی، سہیل اشرف کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

اسلام آباد ( ترکیہ خبر) وفاقی حکومت نے اہم انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے سہیل اشرف کو کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔اس تقرری کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔حکام کے مطابق سہیل اشرف، جو پہلے ہی چیف کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو اضافی ذمہ داری کے طور پر یہ عہدہ دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تقرری سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری اور انتظامی امور میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔