ترکیہ امریکا تعلقات کاروباری شراکت داری سے مضبوط ہوئے، امریکی سینیٹر
انقرہ( تر کیہ خبر) امریکی سینیٹر کرس کونز نے ترکیہ اور امریکا کے دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط اور کاروباری سرگرمیوں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کرس کونز نے نیویارک میں ’’100 سالہ دوستی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا، جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور خاتونِ اول امینہ اردوان نے بھی شرکت کی۔انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو کاروباری روابط کے ذریعے مضبوط ہونے والی ’’سو سالہ گہری اور بامعنی شراکت داری اور دوستی‘‘ قرار دیا۔امریکی سینیٹر نے حالیہ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انقرہ کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ نیٹو اتحاد کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ ترکیہ اور امریکا اگلے سال نیٹو معاہدے کے اتحادی کی حیثیت سے 75 سال مکمل کریں گے۔