یوکرین سے لائی گئی بحری کپتان کی میت آذربائیجان پہنچ گئی
باکو( تر کیہ خبر) آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق یوکرین میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی جانب سے سفارتی اور قونصلر اقدامات کے تحت بحری جہاز اٹلس بے کے کپتان سماد نصراللہ یوف کی میت آذربائیجان منتقل کر دی گئی۔وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والے کپتان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے ایک بار پھر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو سکون عطا فرمائے۔