کراچی( ترکیہ خبر)کراچی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے فروغ کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت عمل میں شامل تمام فریقین کی دانشمندانہ قیادت، تحمل اور امن کے لیے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس عمل کو آگے بڑھانے میں شہباز شریف کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔بلاول بھٹو نے علاقائی استحکام اور امن کے فروغ کے لیے سید عاصم منیر کی ثابت قدم حمایت اور کردار کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفارتی کوششوں اور مذاکرات کے تسلسل سے خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
بلاول بھٹو کا امریکا، ایران امن معاہدے کا خیرمقدم، شہباز شریف اور عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہا
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان