بھٹو ایک دوراندیش اور عوام دوست رہنما تھے:سرفراز بگٹی

18 گھنٹے قبل
بھٹو ایک دوراندیش اور عوام دوست رہنما تھے:سرفراز بگٹی

کوئٹہ ( ترکیہ خبر) وزیراعلی بلو چستان سرفراز بگٹی نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سینتالیسویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک دوراندیش اور عوام دوست رہنما تھے جنہوں نے ملک کی آئینی، سیاسی اور معاشرتی بنیادوں کو مضبوط کیا اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو نے عوام کو آئینی طور پر بااختیار بنایا اور سیاست کو اشرافیہ تک محدود رکھنے کے بجائے عام لوگوں تک پہنچایا، جبکہ ملکی دفاع، ایٹمی پروگرام اور قومی خودمختاری کے لیے اہم اور تاریخی فیصلے کیے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اگر ذوالفقار علی بھٹو آج زندہ ہوتے تو مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز اور عالمی صورتحال مختلف ہوتی، انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ صوبائی حکومت ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔