اسلام آباد( ترکیہ خبر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے وفاق اور صوبوں کے باہمی تعاون کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں مصروف پاک افواج، سکیورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں اور خدمات کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
بنوں حملہ: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ، دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان