آذربائیجانی صدر نے "ابسہرون" بیٹری توانائی مرکز کا افتتاح کر دیا

1 ہفتے قبل
آذربائیجانی صدر نے "ابسہرون" بیٹری توانائی مرکز کا افتتاح کر دیا

 آذربائیجان( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے صدر اِلہم علی یف نے "آزر انرجی" اوپن جوائنٹ اسٹاک کمپنی کے تحت قائم "ابسہرون" بیٹری انرجی اسٹوریج سینٹر کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر آزر انرجی کے بورڈ کے چیئرمین بابا رزایف نے صدر کو مرکز کے منصوبے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔اس منصوبے کے تحت "ابسہرون" بیٹری انرجی اسٹوریج سینٹر میں 50 ایکومیولیٹر بیٹریاں اور 13 انورٹر کنٹینرز نصب کیے گئے ہیں۔