باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے وزیراعظم علی اسادوف کی ملاقات تنظیمِ ترک ریاستوںکے سیکرٹری جنرل کوبانچ بیک اومورالیف سے ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ترک ریاستوں کی تنظیم کے تحت موجودہ تعاون اور اس کی ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور تنظیم کے بڑھتے ہوئے کردار کو کثیرالجہتی پلیٹ فارم کے طور پر اجاگر کیا۔ذرائع کے مطابق رکن ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، توانائی، نقل و حمل اور انسانی شعبوں میں تعاون پچھلے سالوں میں نمایاں حد تک بڑھ چکا ہے۔ آذربائیجان نے اپنی صدارت کے دوران اس تعاون کو مزید فروغ دینے اور تنظیم کی بین الاقوامی ساکھ کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آذربائیجان کا ترک ریاستوں کی تنظیم کے ساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کا عزم
3 دن قبل