آذربائیجان( ترکیہ خبر)آذربائیجان میں دہشت گردی سے متعلق جرائم کے لیے سخت سزائیں متعارف کرانے کی تیاری جاری ہے، جس کے لیے فوجداری ضابطے میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ یہ پیش رفت ملی مجلس کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔مجوزہ ترامیم کے تحت دہشت گرد تنظیم قائم کرنے، اس کی قیادت کرنے یا اس سے منسلک گروہوں کی سربراہی کرنے والوں کے لیے دس سے چودہ سال تک قید کی سزا مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح دہشت گرد تنظیم کی رکنیت اختیار کرنے یا اس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کے لیے سات سے بارہ سال قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانا اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔
آذربائیجان میں دہشت گردی کے جرائم پر سخت سزاؤں کی تجویز
18 گھنٹے قبل