عمان میں آذربائیجان کے سفارتخانے کے زیر اہتمام یوم فتح کی تقریب
باکو ( ترکیہ خبر) عمان کے دارالحکومت مسقط میں آذربائیجان کے سفارتخانے نے یوم فتح کے موقع پر ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں، کاروباری شخصیات، مقامی ذرائع ابلاغ کے ارکان اور عمان میں مقیم آذربائیجانی باشندوں نے شرکت کی۔آذربائیجان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر رشاد اسماعیلوف نے کہا کہ 8 نومبر کا یوم فتح آذربائیجان کی تاریخ اور قومی یادداشت میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 44 روزہ جنگ کے دوران صدر اور فاتح سپریم کمانڈر الہام علییف کی قیادت میں آذربائیجان کی مسلح افواج نے ملک کی علاقائی سالمیت بحال کرکے تاریخی انصاف کو یقینی بنایا۔سفیر نے اپنے خطاب میں جنگ کے بعد آزاد کرائے گئے علاقوں میں جاری تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ آذربائیجان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔تقریب میں ترکیہ، یوکرین، قازقستان، تاجکستان، پاکستان، ہنگری، اٹلی اور شمالی قبرص ترک جمہوریہ کے سفیروں سمیت دیگر سفارتی مشنز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔