باکو ( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے وزیر خارجہ جےحن بیراموف اور پرتگال کے وزیر مملکت و خارجہ امور پاؤلو رینجل کے درمیان ٹیلیفون پر اہم گفتگو ہوئی۔گفتگو کے دوران وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون، اس کی ترقی کے امکانات اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ پرتگالی وزیر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک آذربائیجان میں اپنی سفارتی نمائندگی کو بڑھائے گا اور نیا سفارتخانہ کھولے گا، جس پر وزیر جےحن بیراموف نے تشکر کا اظہار کیا۔وزرائے خارجہ نے سیاسی مشاورت کے میکانزم، باہمی دوروں کی اہمیت اور معیشت، توانائی، تجارت، نقل و حمل اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی بات کی۔ دونوں ممالک نے بین الاقوامی تنظیموں میں باہمی تعاون اور حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس کے علاوہ وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی عسکری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی طریقہ کار اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
آذربائیجان اور پرتگال میں تعلقات مضبوط بنانے پر زور، نئی سفارتخانہ کھولنے کا اعلان
3 دن قبل