ا فغا نستان کاجھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کا سخت ردعمل سامنے آ گیا

1 دن قبل
ا فغا نستان کاجھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کا سخت ردعمل سامنے آ گیا

اسلام آباد ( ترکیہ خبر) وزارتِ اطلاعات و نشریات نے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے اور گمراہ کن دعوؤں کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک نام نہاد ترجمان کی طرف سے پیش کیے جانے والے بیانات حقائق کے منافی اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں۔حکام کے مطابق پاکستان نے اپنی کارروائیوں میں صرف دہشت گردی سے متعلق ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور اس حوالے سے شواہد بھی مسلسل سامنے لائے جا رہے ہیں، جن میں کارروائیوں کی تفصیلات اور ویڈیوز شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردی کے واقعات اور ان کے اثرات سے متعلق اعداد و شمار باقاعدگی سے جاری کیے جاتے ہیں، جبکہ جھوٹی اور من گھڑت معلومات کے ذریعے حقیقت کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وزارت نے دعویٰ کیا کہ خطے میں ہونے والی کارروائیوں اور حملوں کے شواہد موجود ہیں، جن میں معصوم شہریوں کے جانی نقصان کی مثالیں بھی شامل ہیں، جس پر عالمی برادری بھی آگاہ ہے۔حکام کے مطابق بعض عناصر کی جانب سے جعلی اور پرانی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، تاہم ایسے ہتھکنڈوں کے باوجود حقائق سامنے آ رہے ہیں اور سچ واضح ہو رہا ہے۔