اداکارہ این ہیتھ وے تیسرے بچے کی توقع میں، خوشخبری کا اعلان
باکو( شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے نے اپنے تیسرے بچے کی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔43 سالہ اداکارہ نے جمعہ 19 جون کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر ایڈم شولمین کے ساتھ اپنے تیسرے بچے کی امید سے ہیں۔ انہوں نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے شیئر کی۔ویڈیو میں اداکارہ نے سفید رنگ کا ڈھیلا ڈھالا لباس پہن رکھا تھا، جس میں ان کا بڑھتا ہوا حمل واضح نظر آ رہا تھا۔ ویڈیو کا پس منظر باربرا لیوس کے مشہور گانے Baby I’m Yours پر مبنی تھا۔این ہیتھ وے اور ایڈم شولمین کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور ان کے پہلے سے دو بیٹے ہیں، 10 سالہ جوناتھن اور 6 سالہ جیک۔