آذربائیجان کی اپنے شہریوں کو ایران سے نکلنے کی ہدایت

1 ماہ قبل
آذربائیجان کی اپنے شہریوں کو ایران سے نکلنے کی ہدایت

باکو ( ترکیہ خبر)آذربائیجان کے وزارت خارجہ نے تمام شہریوں پر زور دیا ہے کہ ایران کی بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔نیوز۔اے زی کے مطابق وزارت خارجہ نے بتایا کہ ایران میں موجود شہری اپنی موجودہ جگہ کے مطابق آذربائیجان یا ترکی کے راستے ملک سے نکلیں۔وزارت خارجہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہنگامی حالات میں احتیاط کریں اور ملکی ہدایات پر عمل کریں۔