لندن…موجودہ دور میں موٹاپا، کینسر، امراض قلب، ڈپریشن اور ذیابیطس سمیت میٹابولک اور دماغی امراض کی شرح میں حیران کن اضافہ دیکھا گیا ہے۔امریکا کی فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی کی تحقیق میں اس پھیلا کی اہم وجہ سامنے آئی ہے: الٹرا پراسیس غذائیں۔ تحقیق کے مطابق ان غذاں کے زیادہ استعمال سے جسم میں سوزش (Inflammation) بڑھتی ہے، جو دل کے امراض، ہارٹ اٹیک اور دیگر سنگین بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران کئی بار پراسیس کی جاتی ہیں، جن میں نمک، چینی اور مصنوعی اجزا کی مقدار زیادہ جبکہ فائبر اور دیگر صحت بخش عناصر بہت کم ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرز کی غذا کے استعمال میں اعتدال نہ رکھنے والے افراد مختلف سنگین بیماریوں کا شکار بن سکتے ہیں۔
الٹرا پراسیس غذا: موجودہ عہد کے مہلک امراض کی اہم وجہ
7