اسلام آباد… وزارت صحت نے ملک کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے حوالے سے ہنگامی ہیلتھ ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور اسہال جیسی بیماریاں متاثرہ علاقوں میں تیزی سے پھیل سکتی ہیں، جبکہ ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی، چکن گونیا اور ملیریا کے خدشات کو مزید بڑھا رہا ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیماریوں سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں وبائی امراض کا دبا بڑھ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کے بعد ڈینگی کیسز میں 41 فیصد جبکہ ملیریا کیسز میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بلوچستان اور سندھ میں ہیضے کے کیسز سامنے آ رہے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں خارش، جلدی امراض اور سانپ و کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان کا صحت کا نظام شدید دبا کا شکار ہو سکتا ہے۔
سیلاب کے بعد بیماریوں کا پھیلا خطرناک حد تک بڑھنے کا اندیشہ
13