بیجنگ… فن لینڈ کے صدر ایلکس اسٹب نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کو مغربی اتحاد کے لیے سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے امریکا اور یورپ کو خبردار کیا ہے۔چین میں ہونے والے اس اجلاس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ اجتماع دراصل مغرب کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مغربی ممالک نے گلوبل ساتھ یعنی جنوبی دنیا کے ساتھ زیادہ باوقار اور عزت دار تعلقات قائم نہ کیے تو انہیں عالمی سطح پر یہ مقابلہ ہارنے کا خطرہ لاحق ہوگا۔خیال رہے کہ چین میں 31 اگست سے شروع ہونے والی دو روزہ ایس سی او کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت 20 ممالک کے رہنما شریک ہوئے۔کانفرنس کے فورا بعد چین نے جاپان پر فتح کی یاد میں تیانمن اسکوائر پر ایک شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، صدر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور ایرانی صدر سمیت کئی سربراہان شریک ہوئے۔ پریڈ میں 45 فارمیشنز کے دستوں نے مارچ کیا جبکہ جدید ہتھیاروں کی نمایاں نمائش کی گئی۔
ایس سی او کانفرنس مغرب کے لیے بڑا چیلنج
41