کراچی…سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے کہا ہے کہ بچے پیدا کرنا ایک نہایت بڑی ذمہ داری ہے اور ہر شادی شدہ جوڑا اس ذمہ داری کا اہل نہیں ہوتا۔ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران اداکارہ نے والدین کی ذہنی و جذباتی صحت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر جوڑے بچوں کی صحیح پرورش کے قابل نہیں ہوتے۔ ان کے مطابق، کمزور ذہنی اور جذباتی صحت کے ساتھ اولاد کی پرورش ایک عمر بھر کا بوجھ ہے جس کے نتائج بچوں پر بھی منفی پڑتے ہیں۔ثانیہ سعید نے کہا کہ شادی کے بعد سب سے پہلے یہ دیکھنا چاہیے کہ آیا والدین بچوں کی دیکھ بھال کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔ “کیا وہ حالات کا مقابلہ کر سکتے ہیں؟ کیا وہ جذباتی طور پر اتنی بڑی ذمہ داری اٹھانے کے اہل ہیں؟”انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں اکثر جوڑوں پر بچے کے لیے دبا ڈالا جاتا ہے، لیکن ایک چھوٹے بچے کی پرورش کسی کو بھی شدید ذہنی دبا میں ڈال سکتی ہے۔ پاکستان میں نوجوان والدین پہلے ہی مختلف ذہنی مسائل کا شکار ہیں، جبکہ کئی مائیں زچگی کے بعد ڈپریشن سے گزرتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق، اولاد کے لیے دبا ڈالنے والے لوگ اس بات کا اندازہ ہی نہیں لگاتے کہ وہ والدین اور بچوں دونوں کے لیے کتنی بڑی مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
ہر شادی شدہ جوڑا اولاد کا اہل نہیں ہوتا:ثانیہ سعید
12