لند ن …جدید تحقیقی ڈیٹا نے انکشاف کیا ہے کہ آج کے نوجوان ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ناخوش ہیں۔ اس رجحان کو عالمی سطح پر مختلف تحقیقی رپورٹس اور اعداد و شمار سپورٹ کرتے ہیں۔ورلڈ ہیپینس رپورٹ 2024 کے مطابق 30 سال سے کم عمر نوجوانوں میں گزشتہ دہائی کے دوران خوشی کی سطح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، خاص طور پر شمالی امریکا اور مغربی یورپ میں۔ رپورٹ کے مطابق پرانے زمانے کے افراد نوجوانوں کے مقابلے میں زیادہ مطمئن اور خوش تھے۔ یہی رجحان ناروے، فرانس، جرمنی اور دیگر مغربی ممالک میں بھی دیکھا گیا ہے۔20 ممالک کے 200,000 افراد پر کیے گئے تجزیے سے ظاہر ہوا ہے کہ نوجوانوں کی زندگی میں سکون اور اطمینان کم ہو رہا ہے۔ محققین کے مطابق اس کی بنیادی وجوہات میں جسمانی و ذہنی صحت کے مسائل، مالی دبا، تعلقات میں مشکلات، مقصدِ زندگی کا فقدان اور خود شناسی کا بحران شامل ہیں۔تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا کہ خوشی کا اعلی نقطہ جو عام طور پر نوجوانی اور بڑھاپے میں دیکھا جاتا ہے، اب کمزور پڑ گیا ہے۔ امریکا، برطانیہ، جرمنی اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں نوجوان خاص طور پر کم خوش پائے گئے۔چھ انگریزی بولنے والے ممالک (امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ) میں نوجوان عمر میں ناخوشی ادھیڑ عمری کے مقابلے میں زیادہ پائی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانی میں ناخوشی کی ایک بڑی وجہ اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ کا حد سے زیادہ استعمال بھی ہے، جو ذہنی سکون اور حقیقی تعلقات پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔
آج کے نوجوان پرانے زمانے کے مقابلے میں زیادہ ناخوش:تحقیقاتی رپورٹ:
14