اسلام آباد…: پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے امریکا، جاپان اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ریکوڈک منصوبے کے لیے 6 ارب ڈالر کے فنڈز کی منظوری دے دی۔مجموعی فنڈنگ میں سے اے ڈی بی اور ورلڈ بینک کی جانب سے پہلے ہی 1.05 بلین ڈالر کی منظوری ہو چکی ہے۔ اے ڈی بی کے مطابق یہ منصوبہ عالمی سطح پر تانبے کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع اور علاقائی و سماجی ترقی کو فروغ دے گا۔ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ریکوڈک معدنی ذخائر ملک کی معیشت کے لیے سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کے سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ریکوڈک منصوبہ پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور ملکی اقتصادی استحکام کو مزید مضبوط کرے گا۔
ریکوڈک منصوبے کیلئے 6 ارب ڈالر کی منظوری، پاکستان میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اضافہ
33