ممبئی …بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کی بڑی بیٹی ترشیلا دت نے انسٹاگرام پر ایک مبہم لیکن توجہ کھینچنے والی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے والدین اور خاندان کے ساتھ اپنے تعلقات پر روشنی ڈالی۔ترشیلا نے پوسٹ میں “دھونس” اور “چالاک” والدین کے ساتھ حدود قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ “خون کا رشتہ” ہونا کسی کو آپ کی زندگی میں ہر وقت شامل ہونے کا حق نہیں دیتا۔ انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دینے کے لیے کم رابطہ یا رابطہ ختم کرنے کا انتخاب بھی کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کا نام کسی کو یہ حق نہیں دیتا کہ وہ آپ کے ساتھ بدسلوکی کرے، اور ایسے لوگوں کو آپ خود تک رسائی دینے کی ضرورت نہیں جو مسلسل نقصان یا تکلیف پہنچا رہے ہیں، چاہے وہ آپ کی پرورش کرنے والے ہی کیوں نہ ہوں۔ترشیلا نے یہ بھی کہا کہ جب والدین اس بات کی زیادہ پرواہ کرتے ہیں کہ خاندان دنیا کے سامنے کیسا نظر آئے بجائے اس کے کہ بچے اس خاندان میں کیسے محسوس کرتے ہیں، تو یہ ایک مسئلہ ہے۔ان کے الفاظ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے معنی رکھتے ہیں جو والدین کے ساتھ مشکل تعلقات یا ظاہری شبیہ برقرار رکھنے کے دبا کا سامنا کر رہے ہیں۔ ترشیلا کی پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے والدین کے ساتھ تعلقات میں مسائل موجود ہیں اور وہ اپنی حدود طے کرنے پر زور دے رہی ہیں۔یاد رہے کہ ترشیلا دت سنجے دت اور ان کی سابقہ اہلیہ رچا شرما کی بڑی بیٹی ہیں، جبکہ سنجے دت کی تیسری اہلیہ مانیتا سے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔
سنجے دت کی بیٹی ترشیلا دت نے والدین اور خاندان پر تنقیدی پوسٹ شیئر کر کے توجہ حاصل کی
25