آذربائیجان …آذربائیجان کی نیشنل اولمپک کمیٹی کے نائب صدر چنگیز حسین زادہ نے البانیہ کی اولمپک کمیٹی کے صدر فیدیل یلی کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کی، جس میں کھیلوں کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں البانیہ کی جمناسٹکس فیڈریشن اور یورپی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدور سمیت دیگر حکام شامل تھے۔ جس کا مقصد کھیلوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔ چنگیز حسین زادہ نے آذربائیجان میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی کامیابیوں سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ فیدیل یلی نے باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔البانیہ اور آذربائیجان کی جمناسٹکس فیڈریشنز کے درمیان گزشتہ چند سالوں کے تربیتی سیشنز کو مثبت قرار دیتے ہوئے وفد نے امید ظاہر کی کہ یہ شراکت داری کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ یادداشت میں شامل نکات پر مشاورت جاری رکھی جائے گی تاکہ مستقبل میں باہمی تعاون کو مثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
آذربائیجان اور البانیہ کا کھیلوں میں تعاون کے امکانات پر غور
38