واشنگٹن — سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران پانچ ج-نگی طیارے مار گرائے گئے تھے۔ انہوں نے یہ بات ری پبلکن سینیٹرز کے اعزاز میں دیے گئے ایک استقبالیہ خطاب کے دوران کہی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت تنازع اس قدر شدید تھا کہ دونوں ایٹمی طاقتیں خطرناک حد تک ج-نگ کے دہانے پر پہنچ چکی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا، “میں نے ذاتی طور پر سفارتی مداخلت کی اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کروایا، جس سے دنیا ایک بڑی ایٹمی تباہی سے بچ گئی۔”
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ عالمی سطح پر کئی تنازعات کے خاتمے میں کردار ادا کر چکے ہیں۔
ٹرمپ کے اس بیان نے بھارتی مؤقف کی ساکھ پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں جبکہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر تصدیق ہو گئی ہے۔