انقرہ / ریاض / ابوظہبی – ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت 11 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے شام کی ریاستی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سلامتی کے لیے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
دو روزہ وزارتی مذاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں شام کے داخلی معاملات میں ہر قسم کی غیرملکی مداخلت کو سختی سے مسترد کیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے السویدا بحران کے پرامن حل کے لیے کیے گئے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور اس کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
بیان میں شام پر ہونے والے اس-را-ئی-لی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور انہیں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ شام میں سیاسی و اقتصادی استحکام کے لیے حکومت کی تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس-را-ئی-ل کو شام کے مقبوضہ علاقوں سے مکمل انخلا پر مجبور کرے۔
یہ اعلامیہ خطے میں امن، استحکام اور قانونی خودمختاری کے احترام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔