53
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی کی آذربائجان فٹبال حکام سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور آذربائجان کا فٹبال کیلئے مشترکہ تعاون پر اظہار خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں کا ایک دوسرے کی فٹبال کی بھرپور سپورٹ کے عزم کا اظہار بھی ہوا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آذربائجان کے درمیان فٹبال تعاون کی مزید تفصیلات جلد طے ہوں گی۔
مشترکہ تعاون کے تحت دونوں ملکوں کی ٹیمیں فرینڈلی کے علاوہ ڈولپمنٹ پروگرامز میں بھی شریک ہوں گی۔
اس ملاقات میں آذربائجان فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر روشن نجف کے علاوہ نایب صدر اور سیکریٹری بھی موجود تھے۔