133
ترکیہ کی وزارت خارجہ نے 28 مارچ 2025 کو میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے ہلاکت خیز زلزلوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ان زلزلوں کی شدت 7.7 اور 6.4 تھی، جس سے بڑی تباہی ہوئی اور کم از کم 150 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، ہم ان خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا، اور میانمار اور تھائی لینڈ کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔”زلزلوں سے بڑی عمارتیں منہدم ہوئیں اور بنیادی ڈھانچہ متاثر ہوا۔