142
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا ہے کہ اس سال عید الفطر کی تعطیلات 9 دن تک بڑھا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین 2، 3، اور 4 اپریل کو انتظامی چھٹی پر ہوں گے، جس کے نتیجے میں قوم کو عید کے موقع پر مجموعی طور پر 9 دن کی تعطیلات ملیں گی۔ ایردوآن نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا مقصد خاندانوں کو عید کے دوران اپنے بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔