ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پیر کے روز انقرہ میں ایک کابینہ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یورپ اپنی سیکیورٹی کو ترکیہ کے بغیر یقینی نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں میں ہونے والی عالمی معاملات نے ثابت کر دیا ہے کہ ترکیہ کے بغیر یورپی سیکیورٹی ممکن نہیں۔ایردوان نے مزید کہا کہ یورپ کو ہماری ضرورت صرف سیکیورٹی کے حوالے سے نہیں بلکہ معیشت، سفارتکاری، تجارت اور سماجی زندگی کے کئی شعبوں میں بھی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہمارے یورپی دوست اپنے فیصلے عقلی بنیادوں پر کرتے ہیں، تو وہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کو سمجھنا شروع کرتے ہیں۔ ہم ان باتوں کو ترک-یورپی تعلقات کے مستقبل کے لیے ضروری پیش رفت کے طور پر دیکھتے ہیں۔
یورپی سیکیورٹی ترکیہ کے بغیر ممکن نہیں :ترک صدر ایردوان
172