179
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ گورنر ہاؤس میں پاکستان-ترکیہ خطاطی نمائش کا شاندار افتتاح کیا۔ اس نمائش میں ترکیہ، جرمنی، جاپان، اور انڈونیشیا کے قونصل جنرلز بھی شریک تھے۔ نمائش کا مقصد اسلامی فنِ خطاطی کو اجاگر کرنا اور مختلف ممالک کے ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ گورنر سندھ نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ اس نمائش سے نوجوانوں کو فنِ خطاطی کی اہمیت اور جمالیاتی حسن سے آگاہی حاصل ہوگی۔