96
استنبول کے علاقے فاتح میں 70 سالہ حوا چال نے اپنی بیٹی کی کافی شاپ میں کام کر کے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کر لی ہے۔ بارسٹا آنٹی کے نام سے مشہور حوا چال نے کافی بنانے کی مہارت سیکھ کر نوجوان صارفین کے درمیان مقبولیت حاصل کی کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 36 سال تک آسٹریا میں رہنے کے بعد جب وہ ترکیہ واپس آئیں، تو اپنی بیٹی کی کافی شاپ میں وقت گزارنا شروع کیا اور جلد ہی وہ اس کام کا حصہ بن گئیں۔ ان کی محبت بھری شخصیت اور مہارت کی بدولت لوگ ان کی کافی کا لطف اٹھانے کے لیے شاپ پر آنے لگے۔