ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے 7 مارچ کو یورپی یونین کے اجلاس میں یورپ کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم بیان دیا۔ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اور یورپی یونین کو مل کر یورپ کی سیکیورٹی کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے اور انقرہ کی یورپی یونین کے دفاعی اور سیکیورٹی اداروں میں شرکت کی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے۔ ویڈیو کانفرنس کے دوران ایردوان نے کہا کہ ترکیہ کی اعلیٰ ٹیکنالوجی سے مزین دفاعی صنعت یورپ کی سیکیورٹی کے لیے بھرپور کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے یورپی یونین سے درخواست کی کہ وہ ترکیہ کو یورپی پیس فیسلٹی جیسے مختلف اداروں میں شامل کرے، جو یوکرین کی دوبارہ تعمیر کا منصوبہ ہے۔ ایردوان نے یوکرین کی جنگ کے حوالے سے بھی فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات کے طور پر فضائی اور سمندری حملے روکنا ضروری ہے۔ صدر ایردوان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ترکیہ کا یورپی یونین کی مکمل رکنیت کا مقصد بدستور برقرار ہے اور انہوں نے یورپی یونین سے توقع ظاہر کی کہ وہ ترکیہ کی رکنیت کے مذاکرات کو دوبارہ زندہ کرے گا۔
یورپی یونین کو مل کر یورپ کی سیکیورٹی کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے:ایردوان
78