95
رکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اس ہفتے جدہ میں ہونے والے او آئی سی (اسلامی تعاون تنظیم) کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ اجلاس فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں اور ان کے جبری نقل مکانی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔ وزیر خارجہحاقان فیدان اس اجلاس میں ترکیہ کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کے دفاع اور عالمی سطح پر ان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ اجلاس میں ترکیہ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے مزید اقدامات اور فلسطینی عوام کی آزادی کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر بھی بات کی جائے گی۔