ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کے لیے اپنی حکومت کی کوششوں کو تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات انقرہ میں سفیروں کے ساتھ افطار کے دوران کہی، صدر ایردوان نے ترکیہ کے ارمنیا کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کے لیے ترکیہ کے عزم کو دوبارہ واضح کیا۔ انہوں نے کہا، ہم آذربائیجان اور ارمنیا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے بھی اپنی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔
یہ بیان ترکیہ کی جنوبی قفقاز میں استحکام کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد خطے میں امن و سکون قائم کرنا ہے۔ ترکیہ نے ہمیشہ آذربائیجان کی حمایت کی ہے اور اب ارمنیا کے ساتھ بھی مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایردوان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین معاہدے کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عندیہ دے دیا
110