پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالجز نے پاکستان بھر میں ماگس امتحان کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں 6 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ یہ امتحان ملک کے 33 شہروں اور 46 مختلف امتحانی مراکز میں منعقد کیا گیا۔
پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالجز، ترکیہ معارف فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ہیں، جو ترکیہ کی سرکاری فاؤنڈیشن ہے۔ یہ فاؤنڈیشن دنیا بھر کے 53 ممالک میں 460 سے زائد تعلیمی اداروں کا حصہ ہے، جہاں 60 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ معارف فاؤنڈیشن ہر سال فروری میں ماگس امتحان کا انعقاد کرتی ہے، جس میں اس سال جماعت چہارم سے جماعت نہم تک کے بچوں نے شرکت کی۔ماگس امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالجز کی مختلف برانچوں میں داخلے اور وظیفہ حاصل کرنے کا بہترین موقع ملے گا، جو ان کی تعلیمی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
پاک ترک معارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالجز نے پاکستان بھر میں ماگس کے تحت داخلے اور وظائف کے امتحان کا کامیاب انعقاد، 6 ہزار سے زائد طلباء کی شرکت
151